نائجیریا میں خود کش حملے میں 45 افراد ہلاک اور متعدد زخمی

خاتون خود کش حملہ آور نے ریاست بورنو کے علاقے کے مصروف ترین بازار میں خود کو دھماکے سے اڑا لیا،حکام

دھماکوں کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی تاہم امکان ہے کہ دھماکے جنگجو تنظیم بوکو حرام کے دہشت گردوں نے کئے،پولیس۔ فوٹو فائل

LONDON:
نائجیریا کے شمال مشرقی علاقے مائدوگری میں خود کش حملے اوربم دھماکے میں 45 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔


مقامی حکام کے مطابق خاتون خود کش حملہ آور نے ریاست بورنو کے علاقے کے مصروف ترین بازار میں خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے کچھ دیر بعد ہی دوسرا دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں 45 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ حکام کے مطابق خاتون خود کش حملہ آور نے بارودی مواد اپنی کمر پر اس طرح باندھ رکھا تھا جیسے کسی بچے کو اٹھارکھا ہو اور جیسے ہی وہ بازار میں پہنچی اس نے خود کو دھماکے سے اڑالیا اوراس کی زد میں آنے والوں کے اعضا دور دورتک پھیل گئے۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ رکشے میں نصب کیا گیا بم اس وقت پھٹا جب لوگ پہلے دھماکے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کو اٹھا کر اسپتال منتقل کررہے تھے۔ پولیس کے مطابق دھماکوں کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی تاہم امکان ہے کہ دھماکے جنگجو تنظیم بوکو حرام کے دہشت گردوں نے کئے۔
Load Next Story