ویمنز فٹبال آرمی ینگ رائزنگ اور ایچ ای سی کی فتح
ایچ ای سی نے کے پی کے کو صفر کے مقابلے میں 2 گول سے زیر کیا
GALLE:
قومی خواتین فٹبال چیمپئن شپ میں آرمی، ینگ رائزنگ اور ایچ ای سی نے اپنے میچز جیت لیے جبکہ اے جے کے اور سندھ کا مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق جناح اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں آرمی نے ایل ایس سی کلب کیخلاف5-0 سے کامیابی حاصل کی، ملائکہ نور نے13اور52 ویںجبکہ روشنان علی نے18اور31 ویں میں گول کیے، سیما گل نے47 ویں منٹ میں گیند کو جال کی راہ دکھائی،ملائکہ نور کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ اے جے کے اور سندھ کا مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا،بہترین کھلاڑی کا انعام سندھ کی روشنہ کو دیا گیا۔ ینگ رائزنگ کلب راولپنڈی نے اسلام آباد کیخلاف2-1 سے فتح حاصل کی، بشریٰ جمالی نے 18اور 69 ویں منٹ میں گول کیے،ناکام سائیڈ کا واحد گول نادیہ بھٹی نے54 ویں منٹ میں کیا، نادیہ کو51 ویں منٹ میں یلو کارڈ کا سامنا کرنا پڑا۔
اسلام آباد کی مژگان بہترین کھلاڑی قرار پائیں جبکہ بیسٹ اسکورر کا انعام ینگ رائزنگ کی بشریٰ جمالی کو دیا گیا۔ ایچ ای سی نے کے پی کے کو صفر کے مقابلے میں 2 گول سے زیر کیا، ماریہ اور عالیہ نے بالترتیب10اور29 ویں منٹ میں گول کیے، ناکام سائیڈ کی گول کیپر صفیہ کو51 ویں منٹ میں یلو کارڈ دکھایا گیا،ایچ ای سی کی گول کیپر معصومہ میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔ پیر کو مزید4 میچز کھیلے جائیں گے، ٹی سی ایس اور واپڈا، بلوچستان یونائٹیڈ اور پنجاب، فاٹا اور دیا کلب جبکہ وہاڑی یونائٹیڈ اور بلوچستان مدمقابل ہوں گے۔