سینیٹربابرغوری نے سندھ حکومت کی شکایت پر مبنی خط وزیراعظم کو لکھ دیا

پیپلزپارٹی کی حکومت افسرشاہی، بدعنوانی اور اقرباپروری میں ملوث ہے اور یہ اس کی شناخت بن چکی ہے،خط کا متن

سندھ کی شہری آبادی اپنے لئے علیحدہ انتظامی اکائی کا مطالبہ کرنے پر مجبور ہے،بابر غوری۔ فوٹو؛فائل

GILGIT:

متحدہ قومی موومنٹ کے سینیٹر بابر غوری نے سندھ حکومت کی شکایت پر مبنی خط وزیراعظم کو لکھ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت افسرشاہی، بدعنوانی اور اقرباپروری میں ملوث ہے اور یہ اس کی شناخت بن چکی ہے۔



ایکسپریس نیوز کے مطابق بابرغوری کی جانب سے وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ بد انتظامی صوبائی حکومت کی شناخت بن چکی ہے جبکہ سندھ کے عوام کے حقوق مسلسل پامال کئے جارہے ہیں جس کے باعث صوبے کی شہری آبادی اپنے لئے علیحدہ انتظامی اکائی کا مطالبہ کرنے پر مجبور ہے۔ بابر غوری نے سندھ حکومت سے شکایت کرتے ہوئے خط میں لکھا کہ وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ کی جانب سےصوبائی ملازمتوں میں قواعد وضوابط پرعمل نہیں ہورہا، سندھ پبلک سروس کمیشن پیپلزپارٹی کےسفارشی امیدواروں کو ترجیح دیتا ہے جبکہ پبلک سروس کمیشن کےتمام 10 نمائندے پیپلزپارٹی کی حکومت کےقریب ہیں اور ادارے کے چیئرمین بھی پیپلز پارٹی کی قیادت کے قریبی رشتے دارہیں۔


سینیٹر بابرغوری کے خط کے مطابق عام خیال ہےجوشخص بلاول ہاؤس کی سفارش لیکرآئےاسےآسانی سےملازمت دی جاتی ہے جبکہ ایم کیو ایم گزشتہ 3 دہائیوں سے شہری سندھ کی نمائندہ جماعت ہے تاہم خط شہری اور دیہی آبادی کے رہائشیوں کے بہترین مفاد میں لکھا گیا ہے۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ پارٹی کے سربراہ الطاف حسین پرعوام وقتاً فوقتا اپنے اعتماد کا اظہار کرتے رہے ہیں اور پارٹی شہری سندھ کی نمائندہ جماعت بھی ہے۔
Load Next Story