وزیراعظم نااہلی کیس کی سماعت کے لئے سپریم کورٹ کا لارجر بنچ تشکیل
7 رکنی لارجر بنچ کی سربراہی چیف جسٹس پاکستان جسٹس ناصر الملک کریں گے۔
وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے لئے دائر درخواستوں کی سماعت کے لئے سپریم کورٹ نے 7 رکنی لارجر بنچ تشکیل دے دیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے چیف جسٹس پاکستان جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں 7 رکنی لارجر بنچ تشکیل دے دیا ہے جو وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کے لئے دائر متفرق درخواستوں کی سماعت کرے گا، بینچ میں جسٹس جواد ایس خواجہ، جسٹس انورظہیرجمالی اور جسٹس آصف سعید کھوسہ سمیت سپریم کورٹ کے سینئیرترین جج شامل ہوں گے۔ کیس کی سماعت آئندہ ہفتے ہونے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے لئے دائر درخواستوں کی سماعت کے بعد 62 اور 63 کی تشریح کے لئے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوایا تھا جس کے بعد لارجر بینچ تشکیل دیا گیا ہے۔