42 ارب روپے کے واجبات آئی پی پیز نے حکومت کو نوٹس جاری کردیے
نشاط چونیاں 6 ارب، لبرٹی پاور ٹیک 4.8 ارب، لال پیر4.7 ارب، نشاط پاور 4 ارب، پاک جین کے 3.9 ارب واجب الادا ہیں، ذرائع
نجی بجلی گھروں (آئی پی پیز) نے واجبات کی عدم ادائیگی پر ساورن گارنٹی (ریاستی ضمانت) کے تحت حکومت کو نوٹس جاری کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نوٹس جاری کرنے والے 14 نجی بجلی گھروں نے پیپکو سے 42 ارب روپے وصول کرنے ہیں، ان نجی بجلی گھروں میں سے پاک جین نے 3 ارب 93کروڑ 60لاکھ روپے، لال پیر 4ارب 72کروڑ 40لاکھ روپے، کیل 1ارب 68 کروڑ 50لاکھ، روش 2کروڑ 92لاکھ 80لاکھ، نشاط پاور 4 ارب 23کروڑ 80 لاکھ، نشاط چونیاں 6ارب 6کروڑ 60لاکھ، لبرٹی پاور ٹیک 4ارب 76کروڑ 80 لاکھ، حبکو نارو وال 3ارب 69 کروڑ 90 لاکھ، سیف پاور 2ارب 35کروڑ 50 لاکھ، سیفائر الیکٹرک 1ارب 50کروڑ، اینگرو پاور86کروڑ 10لاکھ، اٹلس پاور 4 ارب11کروڑ 50لاکھ، اورینٹ پاور 63کروڑ 10لاکھ اور ہالمور نے 76کروڑ 70 لاکھ روپے پیپکو حکام سے وصول کرنے ہیں۔
آئی پی پیز کی ایڈوائزری کونسل کے ذرائع کے مطابق یہ نوٹس پرائیویٹ پاور انفرااسٹرکچر بورڈ کو موصول ہوگئے ہیں۔