موٹرڈیلرزایسوسی ایشن کامسابقتی کمیشن سے رجوع کرنیکافیصلہ
مقامی سطح پر تیارکی جانے والی کاروں کی قیمت میں سال میں کئی کئی مرتبہ اضافہ معمول بن گیاہے
لاہور:
آل پاکستان موٹر ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کاروںکی لوکلائزیشن کے دعوے کے باوجود کاروںکی قیمت میںمسلسل اضافے کیخلاف مسابقتی کمیشن سے رجوع کرنے کافیصلہ کرلیاہے۔
ایسوسی ایشن کے چیئرمین ایچ ایم شہزادکے مطابق لوکل کاراسمبلرزکے دبائو پرایف بی آرنے کسٹم جنرل آرڈیننس کے ذریعے استعمال شدہ کاریںمہنگی کردی ہیںدوسری جانب لوکل کار اسمبلرز بھی قیمتوں میں من مانااضافہ کررہے ہیں۔ ایک کمپنی نے چند روز قبل ہی قیمت میں اضافے کااعلان کیاجبکہ چھوٹی کاروںمیں مارکیٹ لیڈرمانی جانیوالی دوسری کمپنی نے بھی اپنی قیمت میں20ہزار سے 25ہزار روپے فی یونٹ اضافے کافیصلہ کرلیاہے جلدہی استعمال شدہ کاروں کی درآمد سے متاثر ہونے کی دعویدار تیسری کمپنی بھی قیمت میںاضافہ کردیگی۔ انھوں نے کہاکہ ایک جانب لوکل کار اسمبلرزاستعمال شدہ کاروں کی درآمد کو مقامی صنعت اور لوکلائزیشن کیلیے خطرہ قرار دے رہے ہیں دوسری جانب خودلوکلائزیشن بڑھاکرصارفین کو سہولت فراہم کرنے کے بجائے اربوں روپے منافع کمارہے ہیں۔
مقامی سطح پر تیارکی جانے والی کاروں کی قیمت میں سال میں کئی کئی مرتبہ اضافہ معمول بن گیاہے۔ انھوں نے کہاکہ کسٹم جنرل آرڈر کے بعد پورٹ پر کاروں کی کلیئرنس روک دی گئی ہے جس سے لوکل کاراسمبلرز فائدہ اٹھارہے ہیںڈیلرزکے وفدنے کسٹم جنرل آرڈر پر اپنے تحفظات سے چیئرمین ایف بی آرکو آگاہ کردیاہے اورانھوںنے ایک بارپھر صورتحال کا جائزہ لیکرمسئلے کے حل کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انھوںنے کہاکہ موٹر ڈیلرزکاوفد جلدہی مسابقتی کمیشن کی چیئرپرسن راحت کونین حسن سے ملاقات کرکے انھیں قیمتوںکے حقائق سے متعلق آگاہ کرے گا۔