کئی برطانوی اخبارات کی ویب سائٹس کو شام کے صدرکے حامی گروپ نے ہیک کرلیا
شام کےصدر بشار الاسدکے حامی گروپ نے ڈیلی ٹیلی گراف،انڈیپینڈنٹ اور ایوننگ اسٹینڈرڈ کی ویب سائٹس کو بھی ہیک کیا
اہم برطانوی اور امریکی اداروں کی ویب سائٹس کو ہیک کرنے کا شور ابھی تھما نہیں تھا کہ برطانیہ میں کئی اہم اخبارات کی ویب سائٹس کو بھی شام کے صدر بشار الاسد کے حامی گروپ نے ہیک کر لیا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق شام کے صدر کی حامی انٹرنیٹ کمپنی سیرین الیکٹرانکس آرمی نے برطانیہ کے اہم اخبارات کی ویب سائٹس کو ہیک کر کے اس پر''ہیپی تھینکس گیونگ ڈے'' کا پیغام تحریر کردیا ہے، ان اخبارات میں ڈیلی ٹیلی گراف، انڈی پینڈنٹ اور ایوننگ اسٹینڈرڈ سمیت کئی دیگر اخبارات کی ویب سائٹس شامل ہیں، ہیکرز نے ان اخبارات کی ویب سائٹس پر تحریر کیا کہ آپ کو تھیکنس گیونگ ڈے مبارک ہو اور امید کرتے ہیں آپ اس کی خوشیاں یاد رکھیں گے ،ٹیلی گراف نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ انہوں نے اس مواد کو ویب سائٹس سے ہٹا دیا ہے جب کہ کسی بھی یوزرکا ڈیٹا اس سے متاثر نہیں ہوا ہے۔
ویب سائٹس کے ہیک کرنے کا انکشاف اس وقت ہوا جب لوگوں نے اخبارات کی ویب سائٹس کوکھولا تو اس پر پیغام درج تھا کہ آپ کو سیرین الیکٹرانکس آرمی نے ہیک کرلیا ہے، اس کے بعد گروپ کا لوگو شاہین جس کے پس منظر میں شام کا جھنڈا نظر آرہا تھا اسکرین پر لگادیا گیا جب کہ پیغام عربی میں تحریر کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ اسی گروپ نے کچھ عرصے قبل نیو یارک ٹائمز، بی بی سی اور مائیکرو سافٹ کی ویب سائٹس کو بھی ہیک کر لیا تھا۔