کراچی میں فائرنگ کے واقعات کے دوران 6افراد ہلاک
انڈہ موڑپرحجام،گھاس منڈی پردکاندار،ماڈل کالونی میں موٹرسائیکل سوارہلاک،3لاشیں ملیں
کراچی میں فائرنگ کے واقعات کے دوران6افرادہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی میں انڈہ موڑکے قریب نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے حجام کوہلاک کردیا،28سالہ سلطان انڈہ موڑپراپنی دکان میں موجودتھاکہ موٹرسائیکل پرسوار2ملزمان نے دکان میںگھس کرفائرنگ کردی اور فرارہوگئے،مقتول نارتھ کراچی سیکٹرسیون ڈی ون کا رہائشی تھا،پولیس واقعے کوذاتی دشمنی کاشاخسانہ قراردے رہی ہے۔ماڈل کالونی میں موٹرسائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کر کے موٹر سائیکل پرسوارمحمد شہزادکوہلاک کردیا۔
گھاس منڈی میں صدیق وہاب روڈپرپرندوں کی دکان پرفائرنگ سے30 سالہ محمدعمران گھانچی ہلاک ہوگیا ،واقعے کے وقت مقتول اپنی دکان پر بیٹھاتھا،وہ جھٹ پٹ مارکیٹ کارہائشی اور مقامی ہفت روزہ میں بھی ملازمت کرتاتھا،مقتول نے2شادیاں کی ہوئی تھیں۔نیوکراچی صنعتی ایریا سے2 افرادکی لاشیں ملیں جنھیں ضابطے کی کارروائی کیلیے عباسی شہیداسپتال پہنچایا گیا، دونوں کی عمریں 25سے 30برس کے درمیان ہیں،فوری طور پر مقتولین کی شناخت نہیں ہوسکی۔اورنگی ٹائون کے سیکٹر 11 میں قبرستان سے ایک شخص کی لاش ملی جسے ملزمان نے سرپر 3 گولیاں مارکر ہلاک کیاگیا اس کی عمر تقریباً 40 برس ہے اور چہرے پر ہلکی ہلکی داڑھی بھی ہے۔
شہریوں نے سوال کیا کہ اسنیپ چیکنگ کی غرض سے توپولیس سڑکوں پر موجودہوتی ہے لیکن ہرواردات میں ملوث ملزمان کاآسانی کے ساتھ فرار ہو جانا پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ رات گئے ملنے والی اطلاعات کے مطابق لیاری مرزا آدم خان روڈ بکرا پیڑی کے قریب نامعلوم سمت سے آنیوالی گولی لگنے سے28 محمد اکبر ، کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے گلزار کالونی سیکٹر 8/Dکچی آبادی کا رہائشی18سالہ محمدفیصل،محمود آباد گیٹ کے قریب نامعلوم سمت سے آنیوالی گولی لگنے سے25 سالہ محمد جمال زخمی ہوگیا۔
ناظم آباد نمبر ایک کا رہائشی20 سالہ صمد گھر کے قریب نامعلوم سمت سے آنیوالی گولی لگنے سے زخمی ہو گیا، نارتھ کراچی کا رہائشی25 سالہ ایاز،صدر کے علاقے لائنز ایریا معصوم شاہ مزار کے قریب 22 سالہ محمد عمران، ڈیفنس فیز6 خیابان محافظ اسٹریٹ نمبر23 بنگلہ نمبر 97/1 کے گیٹ پر کھڑا 25 سالہ محمد عرفان نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔