عمران خان نے بدتمیزی میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے شرجیل میمن

اگر دنیا میں جھوٹ بولنے کا آسکر ایوارڈ ہوتا تو وہ ضرور تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کو ملتا، وزیر اطلاعات سندھ

قوم نے عمران خان کی سول نافرمانی کی تحریک مسترد کردی ہے، شرجیل میمن فوٹو: فائل

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ اگر دنیا میں جھوٹ بولنے کا آسکر ایوارڈ ہوتا تو وہ ضرور تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کو ملتا۔


شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان نے بدتمیزی میں پی ایچ ڈی کی ہوئی ہے اور اگر دنیا میں جھوٹ بولنے کا آسکر ایوارڈ ہوتا تو وہ انہیں ہی ملتا کیونکہ وہ ہر وقت جھوٹ کو سچ ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں، اگر پیپلز پارٹی نے عام انتخابات میں سندھ میں دھاندلی کی ہے تو عمران خان بے بنیاد الزامات لگانے کے بجائے اسے عدالت میں ثابت کریں۔ انہوں نے کہا کہ قوم نے عمران خان کی سول نافرمانی کی تحریک مسترد کردی ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ عوام سمجھدار ہیں اور ان کی جوشیلی باتوں میں آنے والے نہیں ۔
Load Next Story