مصر میں گنجے شوہر سے تنگ آکر خاتون نے خلع لے لی

گنجے شوہر سے کئی بار سرپر مصنوعی بال لگوانے کا مطالبہ کیا مگر اس نے میری بات سنی ان سنی کردی،خاتون کا عدالت میں موقف

گنجے شوہر سے کئی بار سرمیں مصنوعی بال لگوانے کا مطالبہ کیا مگر اس نے میری بات سنی ان سنی کردی،خاتون کا عدالت میں موقف. فوٹو؛فائل

مرد گنجے پن کو اپنی شخصیت کے لئے معیوب سمجھتے ہیں اور بعض اوقات یہی گنجا پن بیوی کی ناراضگی کا سبب بن کر بات علیحدگی تک بھی جا پہنچتی ہے۔



ایسا ہی ایک واقعہ مصر میں پیش آیا جہاں ایک خاتون نے عدالت کے ذریعے اپنے شوہر سے محض اس لیے خلع حاصل کر لی کہ اس کا شوہر گنجا ہے اور اس کے جسم سے بو آتی ہے۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق قاہرہ کی ایک فیملی کورٹ نےحال ہی میں'جیلان' نامی خاتون کی اپنے شوہر 'آسرم' سے خلع کی درخواست پر فیصلہ دیتے ہوئے دونوں میں علیحدگی کرادی۔ خلع حاصل کرنے والی خاتون نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ شوہر کے گنجا ہونے کی وجہ سے اسے اپنی سہیلیوں میں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، لہٰذا عدالت اپنے خصوصی اختیارات کے ذریعے اسے خلع دلوائے۔


خاتون کا مزید کہنا تھا کہ میں نے گنجے شوہر سے کئی بار سر پر مصنوعی طریقے سے بال لگوانے کا بھی مطالبہ کیا مگر اس نے میری بات سنی ان سنی کردی۔ جس کے بعد میں نے محسوس کیا کہ میں ایسے شخص کی بیوی نہیں رہ سکتی جو میرے لیے میری سہیلیوں میں مسلسل شرمندگی کا باعث بنا رہے، میں نے اس سے طلاق مانگی تو اس نے انکار کر دیا جس کے بعد مجھے عدالت کے ذریعے خلع لینے پر مجبور ہونا پڑا ۔

Load Next Story