سوڈان میں اونٹوں پر سوار حملہ آوروں نے 15 افراد کو قتل کر دیا
حملے کی وجوہات جاننے کے لئے کمیشن تشکیل دے دیا گیا ہے، حکام
ISLAMABAD:
سوڈان کے جنوبی علاقے دارفر میں اونٹوں پر سوار مسلح افراد نے 15 افراد کو قتل جب کہ 10 کو زخمی کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سوڈانی حکام کا کہنا ہے کہ سوڈان کے جنوبی علاقے دارفر کے قریب حمادی کے علاقے میں اونٹوں پر سوار مسلح افراد نے گاڑیوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 15 شہری ہلاک جب کہ 10 زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں پر حملے کی وجوہات جاننے کے لئے کمیشن تشکیل دے دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق دارفر میں 2003 سے پانی اور دیگر معدنیات پر علاقائی قبائل اور حکومت کے درمیان ہونے والے تنازع میں اب تک 3 لاکھ کے قریب افراد ہلاک جب کہ 20 لاکھ سے زائد لوگ در بدر ہو چکے ہیں۔