متفقہ نگراں وزیراعظم کے لیے ’’مشترکہ دوست‘‘سرگرم

پارلیمنٹ سرگرمیوںکامرکزہوگی،وزیراعظم پارلیمنٹ کے اندراورباہرمشاورت کرینگے

پارلیمنٹ سرگرمیوںکامرکزہوگی،وزیراعظم پارلیمنٹ کے اندراورباہرمشاورت کرینگےفوٹو: فائل

HYDERABAD:
نگراں وزیراعظم کی نامزدگی پر سیاسی جماعتوں میں اتفاق رائے کیلیے اہم سیاستدانوں کے ''مشترکہ دوست''سرگرم ہوگئے ہیں۔


جبکہ وزیراعظم اس معاملے پر پارلیمنٹ کے اندر اور باہر مشاورت کریں گے۔ بڑی جماعتوں سے کہاگیاہے کہ وہ ہر صورت اس معاملے پرمتفق ہو جائیں بصورت دیگرسیاسی جماعتوں سے متعلق اچھا پیغام نہیں جائے گا۔ ذرائع کے مطابق بڑی جماعتوںکے قائدین کے مشترکہ دوست سیاستدانوںکواس بات پر آمادہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں کہ فریقین اس معاملے پرپوائنٹ اسکورنگ سے گریزکریں۔

ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ ہائوس اجلاس کے موقع پرنگران سیٹ اپ کے معاملے پر سرگرمیوں کا مرکزہوگا۔ دریں اثناء پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ(ن) نے معلق پارلیمنٹ سے بچنے کیلیے عام انتخابات میں ''سادہ اکثریت'' کے حصول کیلیے ہاتھ پائوں مارنا شروع کردیے ہیں اس ضمن میں چاروں صوبوں میں قومی اسمبلی کی نشستوںکے حصول کے لیے اہداف اورحکمت عملی طے کر لی گئی ہے ۔
Load Next Story