ملک بھر میں گستاخانہ فلم کیخلاف احتجاج جاری مظاہرے اور ریلیاں
جماعۃ الدعوۃ نے مسجد شہداء تک حرمت رسول مارچ، جکارتہ میں امریکی سفارتخانہ کے باہر ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا
گستاخانہ فلم کیخلاف ملک گیر احتجاج اتوار کو بھی جاری رہا۔
اساتذہ جماعت الدعوۃ کے زیر اہتمام لاہور میں نیلا گنبد سے مسجد شہداء تک حرمت رسول مارچ کیا گیا جس میں اساتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی، امیر جماعت الدعوۃ حافظ سعید نے اپنے خطاب میں کہا کہ گستاخ فلم ساز کیخلاف ذمے دار ملک کارروائی کرنے کے بجائے اپنی انتخابی مہم چلا رہے ہیں، امریکا خاکے اور فلم بنانے والوں کو قانونی تحفظ دے رہا ہے، اگر امریکی قانون ایسے لوگوں کو تحفظ دیتا ہے تو ہمارا قانون ایسے گستاخوں کے سر تن سے جد ا کرنے کا حکم دیتا ہے۔ مجلس احرار اسلام کے زیراہتمام پریس کلب لاہور کے باہر مظاہرہ کیاگیا۔ جمعیت علماء پاکستان (سواد اعظم) کے زیر اہتمام بتی چوک راوی روڈ میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
چیچہ وطنی میں جماعت الدعوۃ کے کارکنوں نے پریس کلب کے باہر احتجاج کیا۔ خوشاب سے نمائندہ ایکسپریس کے مطابق موضع نلی میں ریلی کا انعقاد کیا گیا، ریلی نلی شہر سے شروع ہو کر اڈے پر ختم ہوئی جس میں اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ شباب ملی گکھڑ اور رکشہ ڈرائیور ایسوسی ایشن گکھڑ کے زیراہتمام بھی گستاخانہ فلم کیخلاف ریلی نکالی گئی۔ تحصیل رپورٹر کے مطابق چونیاں میں اساتذہ تنظیم ایس ای ایس کے زیر اہتمام تحصیل بھر کے سینکڑوں مرد و خواتین اساتذہ نے گستاخانہ فلم کے خلاف پرامن ریلی نکالی۔ کراچی میں جماعت اہلسنت و الجماعت کی جانب سے لسبیلہ چوک سے گرومندر تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
ملک کے دیگر شہروں میں بھی مذہبی جماعتوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ دفاع پاکستان کونسل آج مرکز اسلامی سردار گڑھی جی ٹی روڈ سے حرمت رسول ؐ ریلی نکالے گی جس کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جبکہ انتظامیہ نے خیبرروڈ کو کنٹینر لگا کربلاک کردیا ادھر انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں ہزاروں مسلمانوں نے امریکی سفارتخانے سے سامنے گستاخانہ فلم کیخلاف مظاہرہ کیا۔