نوازشریف کو آج پلان سی دیں گے جس کے بعد ان کا حکومت کرنا مشکل ہوجائے گا عمران خان
ہماری تحریک آج ایک مختلف راستہ لے گی اگراس پلان میں کامیاب نہ ہوئے تو پھر اگلا پلان دیں گے،چیرمین تحریک انصاف
چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ اب تک ہمارا دھرنا پر امن تھا لیکن پھر بھی ہمارے لوگوں کو ہراساں کیا گیا مگر آج نوازشریف کو پلان سی دیں گے جس کے بعد ان کے لیے حکومت کرنا مشکل ہوجائے گا۔
اسلام آباد کے ڈی چوک پر دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ عوام کو اب کوئی طاقت نہیں ہراسکتی کیونکہ 108 دن کے دھرنے میں ہم نے سیکھ لیا ہے کہ جو قوم خود ہار نہیں مانتی اسے ہار بھی نہیں ہرا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار پر بیٹھے ظالم حکمرانوں کا مقصد جائیدادیں بنانا اور عوام کو اپنا غلام رکھنا ہے، حکمرانوں نے 31 اگست کی رات بھی عوام کو غلام بنانے کی کوشش کی اور اس رات جو کیا گیا وہ کبھی نہیں بھول سکتا، آج لوگوں کے سامنے وعدہ کرتا ہوں کہ ایک دن ان سب لوگوں کو سزائیں ضرور دلواؤں گا اور وہ دن اب زیادہ دور نہیں ہے۔
عمران خان نے کہا کہ ظالم حکمرانوں نے سمجھا کہ ہم لوگ تھک ہار کر چلے جائیں گے لیکن کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ لوگ 108 دن تک جس طرح نکلے ہیں اس کا کوئی تصور بھی نہیں کرسکتا، آج اللہ نے میری قوم کو جگا دیا ہے اب یہ ایک آزاد قوم بننے جارہی ہے، ایوب خان ایک ملٹری ڈکٹیٹر تھے لیکن ان کے دورمیں ملک آگے جارہا تھا لیکن اس کے بعد ملک نیچے آیا اور جب سے آصف زرداری اور نوازشریف کی پارٹنر شپ ہوئی ملک تیزی سے نیچے کی طرف آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے کسی چیز کا کوئی ڈر نہیں ہے، ہمارے ساتھ جو کچھ ہوا ہے وہ سب کے سامنے ہے، حکمران بزدل لوگ ہیں وہ اسلام آباد آنے کے سارے راستے بند کررہے ہیں، ان کو ڈر ہے کہ اگر پاکستانی عوام اپنے حقوق کے لیے کھڑے ہوگئے تو ان کا احتساب ہوگا۔
چیرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ چاہتا ہوں کہ پاکستان کے بچے بچے کو جمہوریت کا پتا چلے کیونکہ ملک میں جتنی اچھی جمہوریت ہوگی اتنی ہی خوشحالی ہوگی جب کہ ہمارے یہاں جمہوریت نہیں بادشاہت ہے کیونکہ بادشاہ سلامت نوازشریف نے ڈیڑھ سال تک چار حلقے بھی نہیں کھلوائے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک عوام اپنے حقوق کی حفاظت نہ کریں ان کے حقوق کی کوئی حفاظت نہیں کرتا، آج دھرنے کے باعث لوگ اپنے حقوق سمجھ چکے ہیں اسی کام نام تبدیلی ہے، پیٹرول کی قیمتیں آصف زرداری یا اپوزیشن کی وجہ سے نہیں بلکہ ہماری وجہ سے کم ہوئی ہیں اگر دھرنا نہ ہوتا تو بجلی گیس اور پیٹرول سمیت سب چیزیں مہنگی کردی جاتیں، آج عوام گھروں میں بیٹھ کر دھرنے والوں کو دعائیں دے رہے ہیں کیونکہ ان کی بدولت عوام کی زندگی آسان ہورہی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ ہم نے پہلے پلان اے دھرنا اور پھر پلان بی کے تحت جلسے کیے اور اب کل نوازشریف کو پلان سی دیں گے جس کے ذریعے ان کا حکومت کرنا مشکل ہو جائے گا، اگر پلان سی کامیاب نہ ہوا تو پلان ڈی بھی دیں گے جب کہ عوام بھی ایک چیز ذہن میں بٹھا لیں کہ جب تک انصاف نہیں ملتا اس کنٹینر میں دھرنا جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ کل فیصلہ کن دن ہے کیونکہ کل ہماری تحریک ایک مختلف راستہ لے گی، کل شام کو پلان سی عوام کے سامنے رکھوں گا جس کے ذریعے نوازشریف کو نئے چیلنجز دیں گے۔