ہیوز کو یاد کر کے مائیکل کلارک زارو قطار رو پڑے

کرکٹ آسٹریلیا نے64نمبر ون ڈے شرٹ کو ریٹائر کرنے کی درخواست منظور کر لی

شدید غم کی حالت میں ہیں، ڈریسنگ روم اب پہلے کی طرح نہیں رہے گا، کپتان ۔ فوٹو : اے ایف پی

آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک ساتھی پلیئر فل ہیوز کو یاد کر کے زارو قطار رو پڑے۔


ہفتے کو ٹیم اور معاون اسٹاف کی جانب سے پریس کانفرنس میں مڈل آرڈر بئٹسمین نے ساتھی اوپنر کی المناک موت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ہم شدید غم کی حالت میں ہیں، دکھ کی اس گھڑی میں ہماری تمام تر ہمدردی فل ہیوز کے اہل خانہ کے ساتھ ہے، ہمارا ڈریسنگ روم اب پہلے کی طرح نہیں رہے گا۔

ہم سب ہیوز سے پیار کرتے تھے اور رہیں گے، ان کی نا گہانی موت نے کرکٹ کو ہمارے قومی کھیل کا درجہ دے دیا ہے، کلارک نے کہا کہ میں نے کرکٹ آسٹریلیا سے فل ہیوز کو ون ڈے انٹرنیشنل میں دی جانے والی64نمبر کی ٹی شرٹ کو ریٹائر کرنے کی درخواست کی تھی جو منظور ہوگئی ہے، ہم نے ایک بہترین کرکٹر کھو دیا، ہیوز کی زندگی میں ہر دن سیکھنے کی لگن ہمارے لیے روشن مثال ہے۔
Load Next Story