فرانس نے فلسطینی ریاست کوتسلیم کرنے کاعندیہ دے دیا
اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کرمشرق وسطی کے تنازع کے حل کیلیے مذاکرات دوبارہ شروع کریں گے، لارینٹ فیبیوز
فرانسیسی وزیرخارجہ لارینٹ فیبیوز نے اسرائیل فلسطینی تنازع کے حل کے لیے2سال کاوقت مقررکرنے پرزوردیا ہے اور کہاہے کہ اگر اس عرصے میں مذاکرات کے ذریعے یہ تنازع طے نہیں ہوتاتو فرانس فلسطینی ریاست کو تسلیم کرلے گا۔
فرانس کی قومی اسمبلی میں فلسطینی ریاست کوتسلیم کرنے سے متعلق بحث کے دوران تقریر کرتے ہوئے فرانسیسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ فرانس فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لے گا لیکن سوال یہ ہے کہ کب اورکیسے؟ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ہم اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کرمشرق وسطی کے تنازع کے حل کیلیے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے اوران کے نتیجہ خیزاختتام سے متعلق ایک قراردادمنظورکرانے کی کوشش کررہے ہیں اس میں 2 سال کی ایک ڈیڈلائن کاذکرکیاجارہاہے اورفرانسیسی حکومت اس عرصے سے اتفاق کرے گی۔