حکومت امن مارچ میں رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے شاہ محمود

عالمی میڈیا کے نمائندوں کو ویزے نہیں دیے گئے، حکمران سوئس حکام کو خط نہیں لکھیں گے۔

عالمی میڈیا کے نمائندوں کو ویزے نہیں دیے گئے، حکمران سوئس حکام کو خط نہیں لکھیں گے۔ فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت پی ٹی آئی کے وزیر ستان امن مارچ کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کررہی ہے۔


ہم وہاں پر ان خاندانوں کی تصویر دنیا کو دکھانے جارہے ہیں جو حملوں کے خوف سے نہ اپنی شادیاں کرسکتے ہیں اور نہ ہی جنازے پڑھ سکتے ہیں، حکومت سپریم کورٹ سے محاذ آرائی ختم کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی، بند کمروں اور چیمبرز میں دلائل کیوں دیے جارہے ہیں۔ اوکاڑہ پریس کلب میں ٹیلی فونک بات چیت کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے وزیر ستان امن مارچ میں کسی اور جماعت کو دعوت تو نہیں دی البتہ پاکستانی عوام کو دعوت دی ہے۔

ہم اجڑے ہوئے لوگوں کا مقدمہ لڑنے جارہے ہیں مگر حکومت نے عالمی میڈیا کے ان افراد کو آخری وقت میں ویزہ دینے سے انکار کردیا جو اپنا سامان بک کروا چکے تھے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حوالے سے حکومت کی نہ پہلے نیت صاف تھی اور نہ اب ہے، حکومت سوئس حکام کو خط نہیں لکھے گی، صرف اپنی ٹرم پوری کرنے کے لیے وقت حاصل کررہی ہے۔
Load Next Story