افغانستاننیٹو اورافغان فوجیوں میں لڑائی 5ہلاک صوبہ وردک میں ڈرون حملہ 4شہری جاں بحق

وردک میں لڑائی کےدوران نیٹوفوجی،سویلین کنٹریکٹراور3 افغان فوجی مارے گئے،اندرونی حملوں سےمیں پاگل ہوگیاہوں،امریکی جنرل۔

ہرات میں بم دھماکا،2 ہلاک،اتحادی فوج کا آپریشن اور فضائی حملے میں اہم طالبان رہنما اسد سمیت 18 جنگجو ہلاک کرنے کا دعویٰ. فوٹو: رائٹرز

افغانستان کے صوبہ وردک میں نیٹو اورافغان فوجیوں کی باہمی لڑائی میں ایک نیٹوفوجی،ایک سویلین کنٹریکٹر اورتین افغان فوجی مارے گئے۔

لڑائی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ ایساف کمانڈرجنرل ایڈریان براڈشا نے اتوارکو پریس کانفرنس میں بتایا کہ ابتدائی طور پر یہ اندرونی لڑائی ہے لیکن طالبان کے حملے کو بھی مسترد نہیں کیا جاسکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایساف کے فوجی افغان یونٹ کے قریب ایک عارضی چیک پوسٹ پرڈیوٹی دے رہے تھے کہ ایساف اورافغان فوجیوں کے درمیان مختصر گفتگو کے بعد فائرنگ شروع ہوگئی۔ جس میں ایک نیٹوفوجی شدید زخمی ہوگیا اورایک سویلین کنٹریکٹر مارا گیا۔


بعدازاںزخمی فوجی دم توڑگیا۔ اس کے بعد فائرنگ کے تبادلے میں افغان فوج کے بھی تین اہلکارہلاک ہوگئے۔ جنرل ایڈریان براڈشاپریس کانفرنس کے دوران انتہائی غصّے میں تھے ان کا کہنا تھاکہ میں ''پاگل ہوگیا ہوں ان لوگوں پرلعنت بھیجتاہوں،افغانستان میں اعلیٰ امریکی کمانڈر جنرل جان ایلن نے کہا کہ وہ مغربی فوجیوں پر افغان فوجیوں کے حملوں کی وجہ سے حواس باختہ ہوگئے ہیںتاہم انھوں نے اس توقع کا اظہار کیاکہ وہ2014ء میں امریکا اور نیٹو کی طرف سے لڑاکا کارروائیاں ختم کرنے کے بعد بھی فرائض انجام دیتے رہیں گے،ایلن نے سی بی ایس کے پروگرام ساٹھ منٹ میں کہا سچی بات تو یہ ہے کہ میں افغان فوجیوں کے حملوں کی وجہ سے حواس باختہ ہوگیا ہوں،ہم اس مہم کیلیے بہت کچھ قربان کرنے کو تیار ہیںلیکن ہم اس کی خاطر مارے جانے کیلیے آمادہ نہیں ہیں۔

انھوں نے کہاکہ اندرون خانہ حملے افغانستان میں سگنیچر ہتھیاربنتے جارہے ہیں۔ادھرصوبہ وردک میں جنگجوئوں کے ٹھکانوں پرامریکی طیارے نے ڈرون حملہ کیاجس کے نتیجے میں 4افرادہلاک جبکہ متعددزخمی ہوگئے، مقامی ذرائع کے مطابق ڈرون حملے میں مرنے والے عام شہری تھے،افغان وزارت داخلہ کے مطابق افغان پولیس نے نیٹوافواج کی مدد سے قندھار، ارزگان، وردک، لوگر، ہرات ،فرح اورگوہرمیں طالبان کیخلا ف مشترکہ آپریشن کیا اس آپریشن میں 16 طالبان ہلاک ہوگئے اور ان کے قبضے سے بھاری ہتھیارگولہ بارود دیگر اسلحہ برآمد کرلیاگیا جبکہ قندھار میں پولیس کی ایک کارروائی کے دوران 22طالبان کوگرفتار کرلیا گیا۔ اے پی پی کے مطابق افغانستان میں اتحادی فوج نے صوبہ کنار میں اہم طالبان رہنما محمد اسد کو2 ساتھیوں سمیت ہلاک کرنے کا دعوٰی کیا ہے۔ہرات میں بم دھماکے میں پولیس اہلکار سمیت دو افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔
Load Next Story