بھارت میں ماؤ باغیوں کے حملے میں 13 پولیس اہلکار ہلاک

پولیس اہلکار چھتیس گڑھ میں باغیوں کے خلاف آپریشن میں مصروف تھے کہ حملے میں 13 اہلکار ہلاک اور 12 زخمی ہوگے،حکام

باغیوں نے دیہات کے معصوم شہریوں کو ڈھال بنا کر پولیس پر حملہ کیا،آپریشن کمانڈر ذوالفقار حسن ۔ فوٹو؛فایل

بھارت میں ماؤ باغیوں کے حملے میں 13 پولیس اہلکار ہلاک جب کہ 12 زخمی ہوگئے۔



غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی وسطی ریاست چھتیس گڑھ کے نواح میں پولیس آپریشن کے دوران باؤ باغیوں کے حملے میں 13 اہلکار ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے جب کہ ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں کا تعلق سینٹرل ریزرو پولیس فورس سے تھا۔ ماؤ باغیوں کے خلاف جاری آپریشن کمانڈر ذوالفقار حسن کا کہنا ہے کہ باغیوں نے دیہات کے معصوم شہریوں کو ڈھال بنا کر پولیس پر حملہ کیا جبکہ شہریوں کو یرغمال بنائے جانے کے باعث پولیس کی جانب سے بھرپور طاقت کا مظاہرہ نہیں کیا گیا۔


حکام کا کہنا ہے کہ ماؤ باغی اکثر جنگلات میں آنے والے غیر ملکی یا قریبی بستیوں کے افراد کو یرغمال بنا کر تاوان وصول کرتے ہیں جبکہ اس بار باغیوں نے متعدد دیہاتیوں کر یرغمال بنالیا تھا جن کے خلاف جاری آپریشن کے دوران باغیوں نے پولیس پر منظم حملہ کیا جس کے نتیجے میں 13 اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی جاسکتی ہے۔


واضح رہے کہ بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ماؤ باغی قبائلی لوگوں اور کسانوں کے حقوق کے لئے بھارتی سیکیورٹی فورسز کے خلاف ہتھیار اٹھائے ہوئے ہیں اور ماضی میں بھی اس قسم کے متعدد واقعات رونما ہوچکے ہیں۔

Load Next Story