بنگلادیشی اسپن بولرتیج الاسلام ڈیبیو میچ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے کرکٹر بن گئے

تیج الاسلام ڈیبیو میں ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے جبکہ ایک روزہ میچ میں بنگلادیش کے چوتھے ہیٹ کرنے والے بولر بن گئے۔

تیج الاسلام ڈیبیو میں ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے کرکٹر جبکہ بنگلادیش کے چوتھے ہیٹ کرنے والے بولر بن گئے۔ فوٹو؛اے ایف پی

بنگلادیشی لیفٹ آرم اسپنر تیج الاسلام اپنے ڈیبیو میچ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے کرکٹر بن گئے۔



بنگلادیشی سلیکٹرز کی جانب سے زمبابوے کے خلاف 5 میچز پرمشتمل سیریز کے پانچویں اور آخری میچ میں تیج الاسلام کو موقع دیا گیا جس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے انہوں نے ہیٹ کی اور اپنے ڈیبیو میچ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے بولر بن گئے۔ تیج الاسلام نے اپنے چھٹے اوور کی آخری گیند پر تیناچے پنیانگرا کا شکار کیا اور ساتویں اوور کی ابتدائی دو گیندوں پر جان نیمبو اور ٹینڈی چتارا کو پویلین بھیج دیا اور اس طرح انہوں نے 7 اوورز میں 1.57 کی اوسط سے 11 رنز دیئے جب کہ 4 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرنے پر انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔


تیج الاسلام بنگلادیش کی جانب سے ہیٹ ٹرک کرنے والے چھوتے بولر بن گئے جب کہ ان سے قبل شہادت حسین، عبدالرزاق اور روبیل حسین بھی ایک روزہ میچ میں ہیٹ ٹرک کرچکے ہیں۔


واضح رہے کہ بنگلادیش نے آخری ون ڈے میں زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر 5 ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز میں زمبابوے کو کلین سوئپ بھی کردیا۔

Load Next Story