گڈز ٹرانسپورٹ اور انٹرسٹی بسوں کے کرایے میں 7 فیصد کمی
ٹرانسپورٹرز کا بسوں، منی بسوں اور کوچز کے کرایے کم کرنے سے انکار
محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے گڈز ٹرانسپورٹ اور انٹر سٹی بسوں کے کرایوں میں7 فیصد کمی کردی ہے۔
کراچی میں رکشہ اور ٹیکسی کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کی گئی ہے، کراچی میں چلنے والی بسوں، منی بسوں اور کوچز کے کرایوں میں کمی کا معاملہ طے نہیں ہوسکا ہے، تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پیر کو محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے گڈز ٹرانسپورٹ اور انٹر سٹی بسوں کے کرایوں میں7 فیصد اور کراچی میں رکشہ اور ٹیکسی کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کردی ہے۔
کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے رہنماؤں نے بسوں، منی بسوں اور کوچز کے کرایے کم کرنے سے انکار کردیا ہے، پبلک ٹرانسپورٹ ا نجمنوں کے مطابق 90 فیصد پبلک ٹرانسپورٹ سی این جی پر منتقل ہوچکی ہے اگر سی این جی کی قیمت کم ہوئی تو کرایوں میں کمی پر رضامند ہوجائیں گے۔
سیکریٹری ٹرانسپورٹ طحہٰ فاروقی نے کہا ہے کہ حالیہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر سندھ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اس کے ثمرات عوام تک ضرور پہنچائے جائیں گے، گڈز ٹرانسپورٹ، انٹر سٹی بسوں اور رکشا و ٹیکسی کے کرایوں میں کمی کردی گئی ہے،بسوں منی بسوں اور کوچز کے کرایے بھی ٹرانسپورٹرز کی مشاورت سے مزید کم کیے جائینگے۔