شمالی وزیرستان تحصیل میرعلی میں ڈرون حملہ 3 افراد ہلاک2 زخمی
شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں 3افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔
تحصیل میرعلی کے علاقے ببرخیل میں امریکی جاسوس طیارے نے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا ، طیارے نے گاڑی پر چارمیزائل داغےجس کے باعث گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور گاڑی میں سوار 3 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے، مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں کو گاڑی سے باہر نکالا، ذرائع کے مطابق حملے کے بعد شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں امریکی جاسوس طیاروں کی پروازوں کی وجہ سے مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔