بلاول کے بیان پر اگر ایم کیوایم عدالت گئی تو ہم بھی شواہد کے ساتھ لندن کا رخ کریں گےشرجیل میمن
بلاول بھٹو زرداری نے الطاف حسین کو کوئی دھمکی نہیں دی بلکہ انہوں نے اپنی تقریر میں صرف سچ کہا، وزیر اطلاعات سندھ
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کے بلاول بھٹوزرداری سے متعلق بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم الطاف حسین کو وضاحت نہیں دیں گے اگر ایم کیوایم عدالت گئی تو ہم بھی شواہد کے ساتھ لندن کا رخ کریں گے۔
بلاول ہاؤس لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ بلاول بھٹو نے الطاف حسین کو کوئی دھمکی نہیں دی بلکہ انہوں نے اپنی تقریر میں صرف سچ کہا اور ہم اس بیان پر الطاف حسین کو وضاحت نہیں دیں گے اگر انہیں عدالت جانے کا شوق ہے تو وہ پورا کرلیں جبکہ متحدہ اگر عدالت گئی تو ہم بھی تمام شواہد کے ساتھ لندن کا رخ کریں گے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ (ن) لیگ سے ہمارا کوئی واسطہ نہیں ہے نہ ہی ہم اس کی حمایت کرتے ہیں ہم صرف جمہوریت بچانے کی بات کرتے ہیں جبکہ (ن) لیگ جہاں غلط کام کرے گی اس پر تنقید کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پیپلزپارٹی نے حکومت گرانے کا تہیہ کرلیا تو ہم اکیلے ہی کافی ہیں ہمیں عمران خان کی طرح کسی امپائر اور شیخ رشید کی ضروت نہیں ہے۔
صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچا کر عمران خان کو کیا فائدہ ہورہا ہے،وہ کبھی منی لانڈرنگ کا مشورہ دیتے ہیں تو کبھی بجلی کے بل اور ٹیکس دینے سےمنع کرتے ہیں دراصل وہ عمران خان اسرائیلی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی اصلیت ملک کا بچہ بچہ جانتا ہے اگر انہیں اقتدار ملا تو وہ پورے ملک کی نوجوان نسل کو منشیات پر لگادیں گے، عمران خان کو مثبت سیاست کرنا چاہئے وہ احتجاج اور جلسے کرتے رہیں لیکن جس احتجاج سے معیشت کو نقصان ہو عوام ایسی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ اگر لوگ رضا کارانہ طور پر کاروبار بند کرنا چاہئیں توہم کچھ نہیں کہیں گے اور اگر کہیں زبردستی کاروبار بند کرایا گیا تو قانون حرکت میں آئے گا،عمران خان اگر حکومت کو مشکل میں ڈالنا چاہتے ہیں تو بے شک ڈالیں لیکن عوام کو پریشان نہ کریں۔