حکومت مدت ختم ہونے سے قبل توانائی بحران پر قابو پالے گی صدر ممنون حسین
عسکریت پسندی اب کنٹرول میں ہے اور حکومت رہے سہے مسئلے پر بھی جلد قابو پا لے گی، صدر ممنون حسین
صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ ملک میں عسکریت پسندی اب کنٹرول میں ہے اور رہے سہے دیگر مسائل پر بھی جلد ہی قابو پا لیا جائے گا۔
ایوان صدر اسلام آباد میں بین الاقوامی کمپنی جنرل الیکٹرک کمپنی کے وفد سے ملاقات کے دوران صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان صحیح راستے پر گامزن ہے۔ حکومت نے آئندہ 4 سالوں کے لئے بہت سے اہم منصوبے بنائے ہیں جن سے جلد ہی معشیت مستحکم ہوگی جب کہ پولیو اور دہشت گردی کا بھی مکمل خاتمہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور ان کی ٹیم توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے پرعزم ہے اور حکومت اپنی مدت ختم ہونے سے قبل اس بحران پر قابو پالے گی
صدر ممنون حسین نے کہا کہ عسکریت پسندی اب کنٹرول میں ہے اور حکومت رہے سہے مسئلے پر بھی جلد قابو پا لے گی۔ غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے پاکستان کے قوانین خطے میں سب سے بہتر ہیں۔ عسکریت پسندی کے خاتمے کے بعد پاکستان میں سرمایہ کاری کے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔