لاہور سے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے 5 افراد گرفتار
تمام افراد جعلی پاسپورٹ اور ویزے پر بیرون ملک جانے کی کوشش کر رہے تھے، ایف آئی اے حکام
ایف آئی اے نے کارروائی کر کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے جعلی دستاویزات کے ذریعے بیرون ملک جانے والے 5 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر کارروائی کر کے جعلی دستاویزات کے ذریعے بیرون ملک جانے والے 5 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ ایف آئی اے حکام کا گرفتار ہونے والے افراد کی شناخت فیاض، عظیم، تنویز، شمس الحق اور ثاقب کے ناموں سے ہوئی ہے اور یہ لوگ جعلی پاسپورٹ اور ویزے پر بیرون ملک جانے کی کوشش رہے تھے۔
ایف آئی اے کے مطابق تحقیقات کے لئے گرفتار ملزمان سے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے جس سے ملزمان کے مزید ساتھیوں کی گرفتاری بھی ممکن ہو سکے گی۔