شمالی وزیرستان میں پاک فضائیہ کی بمباری 2 اہم کمانڈروں سمیت 15 دہشتگرد ہلاک

بمباری کے دوران ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کے دونوں کمانڈرز ہائی ویلیو ٹارگٹ تھے،ذرائع

پاک فضائیہ نے گزشتہ روز بھی دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے دوران 17 دہشتگرد ہلاک ہوگئے تھے، آئی ایس پی آر فوٹو؛فائل

پاک فضائیہ کی شمالی وزیرستان میں بمباری کے نتیجے میں دہشتگردوں کے 2 اہم کمانڈروں سمیت 15 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔



آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ نے شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 15 دہشتگرد مارے گئے۔ ذرائع کے مطابق حملے میں ہلاک ہونے والوں میں دہشتگردوں کے 2 اہم کمانڈرز بھی شامل ہیں جو ہائی ویلیو ٹارگٹ تھے اور شمالی وزیرستان میں چھپے ہوئے تھے۔ پاک فضائیہ کی جانب سے گزشتہ روز بھی دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کے دوران 17 دہشتگرد ہلاک ہوئے تھے۔


واضح رہے کہ پاک فوج کی جانب سے شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف 15 جون سے آپریشن ضرب عضب جاری ہے جس کے دوران 1500 سے زائد دہشتگردوں کا خاتمہ کیا جاچکا ہے۔

Load Next Story