جئے سندھ قومی محاذ اور سندھ بچاؤ کمیٹی کی کال پراندرون سندھ میں مکمل ہڑتال
حیدرآباد کے علاقے قاسم آباد میں کاروباری مراکز، پٹرول پمپس اور سی این جی اسٹیشنز مکمل طور پر بند ہیں
KARACHI:
جئےسندھ قومی محاذ کی طرف سے چیئرمین بشیرخان قریشی کے قتل کا مقدمہ درج نہ ہونے اور سندھ بچاؤ کمیٹی کی طرف سےسندھ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کے خلاف ہڑتال کی گئی۔
ہڑتال کے باعث حیدرآباد کے علاقے قاسم آباد میں کاروباری مراکز، پٹرول پمپس اور سی این جی اسٹیشنز مکمل طور پر بند ہیں اور شاہراہوں پر ٹریفک بھی معمول سے کم ہے جبکہ سندھ یونیورسٹی میں ہونے والے امتحانات بھی ملتوی کردیئے ہیں۔
اندرون سندھ نوابشاہ، قاضی احمد، دوڑ، باندھی، جام صاحب، شاہپورچاکر، کھپرو، ضلع تھرپارکر، ٹنڈو الہیار، ٹھٹھہ، کوٹری، جامشورو، ڈگری، کوٹ غلام محمد، کنری، سامارو اور ٹنڈو محمد خان میں بھی کاروبار اور ٹرانسپورٹ بند ہے جبکہ مٹیاری اور ہالا میں جزوی ہڑتال ہے۔