11 حساس یوسیز میں انسداد پولیو مہم کل سے دوبارہ شروع ہوگی
2 لاکھ 72 ہزار 745 بچوں کو پولیو وائرس سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے
LONDON:
کراچی کی 11 حساس یونین کونسلوں میں سہ روزہ انسداد پولیو مہم کل سے دوبارہ شروع کی جائے گی جس کے دوران 2 لاکھ 72 ہزار 745 بچوں کو پولیو وائرس سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔
کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کی زیر صدارت اجلا س میں سہ روزہ انسداد پولیومہم کاجائزہ لیا گیا، اجلاس میں تمام ڈپٹی کمشنرز، ایس ایس پی، اعجاز ہاشمی، ای ڈی اوصحت ظفر اعجاز، تمام ٹاؤن ہیلتھ افسران،عالمی ادارہ صحت پولیو ٹیم کے نگراں ڈاکڑ صلاح محمد، عالمی ادارہ صحت کے نمائندے و ماہرین، یونیسف کے نمائندے بھی موجود تھے، اجلاس میں بتایا گیا کہ گزشتہ مہم کے دوران پولیو وائرس سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کرنے والوں کی تعداد میں حوصلہ افزا انداز میں مزید کمی آئی ہے۔
گھر بند ہونے کے باعث جوبچے عدم دستیاب تھے ان میں بھی کمی آئی ہے اس بار ہر بچے کو پولیو وائرس سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، ٹاؤن ہیلتھ افسران اورعالمی ادارہ صحت کی نگرانی میں کام کرنے والے خصوصی عملے نے بتایا کہ کراچی کی 11 حساس یونین کونسلوں میں مشکلات کے باوجود پولیو سے بچاؤ کی ویکسین پلانے کا کام ماضی سے بہت بہتر رہا ہے جن علاقوں میں والدین کی وجہ سے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانا ممکن نہیں تھا وہاں بھی بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، اجلاس میں کمشنر کراچی اور عالمی ادارہ صحت نے مہم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ حکومت نے مہم کے رضاکاروں کے لیے موثر اقدامات کیے ہیں۔