حکومت کو سکوک بانڈز کے ایک ارب ڈالرز مل گئےوزارت خزانہ

سکوک بانڈز کی رقم ملنے کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب 20 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے،حکام وزارت خزانہ

دسمبر کے اختتام تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 15 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کا امکان ہے،حکام وزارت خزانہ۔ فوٹو: آئی این پی/فائل


پاکستان کو سکوک بانڈز کے ایک ارب ڈالرز مل گئے جس کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب 20 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ حکومت کو سکوک بانڈز کی مد میں ایک ارب ڈالر موصول ہوچکے ہیں جس کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر14 ارب 20 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے جبکہ 5 سالہ سکوک بانڈز پر سرمایہ کاروں کو 6.75 فیصد منافع دیا جائے گا۔ وزارت خزانہ کے حکام کا مزید کہنا ہے کہ حکومت کو دسمبر کے وسط میں آئی ایم ایف سے ایک ارب 20 کروڑ ڈالرز بھی ملنے کا امکان ہے جس کے بعد دسمبر کے اختتام تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 15 ارب ڈالر سے تجاوز ہوسکتے ہیں جبکہ آئی ایم ایف کی رقم ملنے کے بعد مقامی 103 ارب روپے کا مہنگا قرضہ واپس کردیا جائے گا۔

Load Next Story