ورلڈکپ کیلئے بھارتی اسکواڈ سے سہواگ یووراج ہربھجن گوتم اور ظہیر خان کی چھٹی
بھارتی کرکٹ بورڈ ورلڈ کپ 2015 کے لئے حتمی 15 کھلاڑیوں کا اعلان جنوری میں کرے گا
بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئندہ برس آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ کے لئے ابتدائی 30 کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا ہے جس میں 2011 کے ورلڈ کپ کی فتح میں اہم کردار ادا کرنے والے 5 بڑے ناموں کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی نے کرکٹ ورلڈ کپ 2015 کے لئے ابتدائی 30 کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا ہے جس میں وریندر سہواگ، یووراج سنگھ، ہربھجن سنگھ، گوتم گھمبیر اور ظہیر خان کو شامل نہیں ہیں جب کہ بھارتی کرکٹ بورڈ حتمی 15 کھلاڑیوں کا اعلان جنوری میں کرے گا۔
کرکٹ ورلڈ کپ 2011 کی فاتح بھارتی ٹیم میں سے صرف 4 کھلاڑی ایسے ہیں جنہیں ابتدائی 30 کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا ہے ان میں کپتان مہندرا سنگھ دھونی، نائب کپتان ویرات کوہلی، سریش رائنا اور روی چندرن ایشون شامل ہیں۔