چیچنیا میں شدت پسندوں اور پولیس کے درمیان جھڑپ 10اہلکاروں سمیت 19 افراد ہلاک
شدت پسند جدید اسلحہ سے لیس تھے اوروہ کوئی بڑی دہشت گردی کی کارروائی کرنے کے ارادے سے آئے ،حکام
چیچنیا کے دارلحکومت میں پولیس اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں 10 اہلکاروں سمیت 19 افراد ہلاک جبکہ 28 سے زائد زخمی ہوگئے۔
روس کی انسداد دہشت گردی کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شدت پسندوں نے ایک اسکول کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم پولیس اوردیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں مسلح شدت پسند ایک عمارت میں محصور ہوگئے اور کئی گھنٹے تک جاری رہنے والی لڑائی میں 9 شدت پسند ہلاک ہوگئے جب کہ کارروائی کے دوران 10 اہلکار بھی مارے گئے۔ کمیٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ شدت پسند جدید اسلحہ سے لیس تھے اور بڑی دہشت گرد کارروائی کا ارادہ رکھتے تھے، شدید لڑائی کے دوران اس عمارت میں بھی آگ لگ گئی جس میں شدت پسندوں نے خود کو محصورکرلیا تھا۔