ججز نظر بندی کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو 19 دسمبر کو پیش ہونے کا حکم

پرویز مشرف کے وکیل الیاس صدیقی نے مصروفیت کے باعث حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی

عدالت نے منظور کرتے ہوئے سابق صدر کو 19 دسمبر کو عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ فوٹو: فائل

FAISALABAD:
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ججز نظر بندی کیس میں سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں 19 دسمبر کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔


اسلام آباد میں انسداد دہشت گرد ی کی خصوصی عدالت کے جج کوثر عباس زیدی نے ججز نظر بندی کیس کی سماعت کی جس میں سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے وکیل الیاس صدیقی نے مصروفیت کے باعث حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے سابق صدر کو 19 دسمبر کو عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔
Load Next Story