ملک میں پولیو کے 4 مزید کیسز سامنے آگئے

پولیو کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد رواں برس مریضوں کی تعداد 266 ہو گئی

ڈبلیو ایچ او نے حکومت پاکستان کو ملک سے پولیو کے خاتمے کے لئے 6 ماہ کا وقت دیا تھا۔ فوٹو: فائل

عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان میں پولیو کے 4 مزید کیسز سامنے آ گئے ہیں جس کے بعد رواں برس ملک میں پولیو سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 266 ہو گئی ہے۔



ڈبلیو ایچ او کے پاکستان میں نئے سامنے آنے والے پولیو کے 4 کیسز میں سے 2 کا تعلق فاٹا، ایک کا خیبر پختون خوا اور ایک کا بلوچستان سے ہے۔ ملک میں 4 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد رواں برس پولیو کے مریضوں کی تعداد 266 ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ڈبلیو ایچ او نے حکومت پاکستان کو ملک سے پولیو کے خاتمے کے لئے 6 ماہ کا وقت دیا تھا۔ اس کے علاوہ ڈبلیو ایچ او کی جانب سے پاکستان سے بیرون ملک سفر کرنے والوں کے لئے پولیو کلیئرنس سرٹیفکیٹ کو بھی لازمی قرار دیا جا چکا ہے اور حکومت سے اس حوالے سے رپورٹ بھی طلب کر لی گئی ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story