قومی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی میں فتح کی نصف سنچری مکمل کرکے دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی

گرین شرٹس نے83 میچز میں سے50 میں کامیابی حاصل کی اور 32 میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑاجبکہ ایک میچ کا فیصلہ نہ ہوسکا

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں قومی ٹیم کی جیت کا تناسب سب سے زیادہ 60 فیصد ہے۔ فوٹو؛فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ایونٹ میں 50 میچز جیت کر نصف سنچری بنانے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔



ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں قومی ٹیم کی جیت کا تناسب سب سے زیادہ 60 فیصد ہے، گرین شرٹس نے 83 میچز میں سے 50 میں کامیابی حاصل کی جب کہ 32 میں اسے ناکامی اورایک میچ کا فیصلہ نہ ہوسکا فہرست میں جنوبی افریقا دوسرے نمبر پر ہے جو 73 میچز کھیل کر 43 میں فتح یاب اور 29 میں ناکام رہی جب کہ ایک میچ کسی بھی نتیجے کے بغیر ختم ہوا جب کہ تیسرے نمبر پر سری لنکا کی ٹیم ہے جس نے 67 میچز کھیل کر 42 میں کامیابی اور 23 میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔


آسٹریلیا 40 میچز جیتنے کے ساتھ چوتھے، انگلینڈ 34 میچز میں کامیابی کے ساتھ پانچویں اور نیوزی لینڈ 35 میچز جیت کر فہرست میں چھٹے نمبر پر ہے۔ بھارت 53 میچز کھیل کر30 میں کامیاب رہا اور چھٹے نمبر پر ہے اسی طرح ویسٹ انڈیز کے حصے میں بھی 30 کامیابیاں آئیں لیکن اس نے 66 میچز کھیلے اس لئے فہرست میں اس کا ساتواں نمبر ہے۔

Load Next Story