ٹی 20 ورلڈ کپ ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کو سپر اوور میں شکست دے دی
ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کو سپر اوور میں ہراکر ٹورنا منٹ سے باہر کردیا۔
نیوزی لیند نے ٹاس جیت کر پہلے ویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو ویسٹ انڈیز کی ٹیم 19.3 اوورز میں 139 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔ ویسٹ اندیز کی جانب سے کرس گیل 30 اور پولارڈ 28 رنز بناکر نمایاں بیٹسمین رہے۔ نیوزی لینڈ کے بریس ویل اور ساؤتھی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔
139 رنز کے جواب میں نیوزی لینڈ مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 139 بناسکی جس کے بعد میچ ٹائی ہوگیا۔ نیوزی لینڈ کے کپتان راس ٹیلر نے 62 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ ویسٹ انڈیز کے سنیل نرائن 3 وکٹیں لے کامیاب بولر رہے۔
میچ کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا جس میں ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کی طرف سے دیا گیا 18 رنز کا ہدف حاصل کرلیا۔
بہترین پرفارمنس پر ویسٹ انڈیز کے سنیل نرائن کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔