کراچی میں فیکٹری میں لگنے والی آگ پر 14 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا
آگ کی وجہ سے فیکٹری کی بالائی منزل پر درراڑیں پڑنے سےعمارت کا ایک حصہ منہدم ہوگئی ہے۔
FAISALABAD:
سائیٹ میں واقع گارمنٹ فیکٹری میں گزشتہ شام لگنے والی آگ پر 14 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا ہے۔
کراچی کے صنعتی علاقے سائیٹ میں واقعے ایک گارمنٹ فیکٹری میں اچانک آگ لگ گئی تھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا،آگ کی اطلاع ملتے ہی پہلے فائر بریگیڈ کی 4 گاڑیاں موقع پر پہنچیں تاہم آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے اسے تیسرے درجے کی آگ قرار دے کر شہر بھر سے فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو طلب کرلیاگیا۔ آگ کے شعلے اس قدر بلند تھے کہ کئی کلو میٹر دور سے بھی اس کی شدت محسوس کی جاسکتی تھی۔ فائر بریگیڈ، پاکستان نیوی اور کے پی ٹی کی 35 گاڑیوں نے اس کارروائی میں حصہ لیا اور 4 گھنٹوں کی محنت کے بعد اسے مزید پھیلنے سے روک دیا تاہم وہاں بڑی مقدار میں روئی کی گانٹھوں، دھاگوں اور کیمیائی مواد کی موجودگی کی وجہ سے اس پر قابو پانے میں 14 گھنٹے کا طویل وقت صرف ہوا اور اس دوران فائر بریگیڈ کا ایک اہلکار زخمی بھی ہوا جسے اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔
فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں مناسب راستہ نہ ہو نے کے وجہ سے فائر فائٹرز کو آگ بجھانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ آگ پر قابو پالیا گیا ہے تاہم اس کولنگ کا عمل جاری ہے تاہم آگ کی وجہ سے فیکٹری کی بالائی منزل پر درراڑیں پڑگئیں ہیں جس کے باعث عمارت کا ایک حصہ منہدم ہوگیا ہے۔