امریکا کا مقبوضہ کشمیر میں پر تشدد واقعات پر تشویش کا اظہار

مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے مذاکرات کا طریقہ کار پاکستان اور بھارت کو مل کر طے کر نا ہے، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

امریکی سفارتکار ایسے مسائل کو پاکستانی اور بھارتی حکومتوں کے ساتھ اٹھاتے رہے ہیں، میری ہارف۔ فوٹو: فائل

SUKKUR:

امریکا نے مقبوضہ جموں کشمیر میں پر تشدد واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلے کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔



امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان میری ہارف نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کی کشمیر کے حوالے سے پالیسی تبدیل نہیں ہوئی ہے۔ کشمیر میں پر تشدد واقعات پر تشویش ہے لیکن مسئلے کے حل کے لئے مذاکرات کا طریقہ کار پاکستان اور بھارت کو مل کر طے کر نا ہے۔


میری ہارف کا کہنا تھا کہ امریکی سفارتکار ایسے مسائل کو پاکستانی اور بھارتی حکومتوں کے ساتھ اٹھاتے رہے ہیں۔ امریکا نے دونوں ملکوں پر زور دیا ہے کہ اس حوالے سے مل کر کام کریں، انہوں نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور امریکی وزیرخارجہ کے درمیان مذاکرات کو تعمیری قرار دیا۔

Load Next Story