دہشت گرد ملک و قوم کے کھلے دشمن ہیںالطاف حسین

لاہورمیں زیرتربیت پولیس اہلکاروں پرفائرنگ ملکی سلامتی پرحملے کے مترادف ہے

لاہورمیں زیرتربیت پولیس اہلکاروں پرفائرنگ ملکی سلامتی پرحملے کے مترادف ہے۔ فوٹو/ایکسپریس

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی جانب سے لاہورکے علاقے اچھرہ میںخیبر پختونخواسے تعلق رکھنے والے زیرتربیت پولیس اہلکاروں پرفائرنگ کے واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اوراس کے نتیجے میں متعدد پولیس اہلکاروںکی شہادت وزخمی ہونے پرگہرے دکھ اورافسوس کا اظہارکیاہے ۔


ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف مسلح افواج ، سیکیورٹی فورسز،قانون نفاذکرنے والے اداروں اورعوام کی قربانیاںرائیگاں نہیں جائیں گی اوردہشت گردی کے خلاف پوری قوم صف آرا ہے۔انھوںنے کہاکہ پولیس اہلکاروں پرحملہ ملک کی سلامتی پرحملے کے مترادف ہے اور دہشت گرد ملک وقوم کے کھلے دشمن ہیں۔

الطاف حسین نے صدرزرداری،وزیراعظم، وفاقی مشیرداخلہ اور وزیراعلیٰ شہبازشریف سے مطالبہ کیا ہے کہ زیرتربیت اہلکاروں پرفائرنگ کے واقعے کاسخت نوٹس لیاجائے اوراس میں ملوث دہشت گردوں کوگرفتارکرکے قانون کے مطابق سخت سزادی جائے۔
Load Next Story