دہی کے روزانہ استعمال سے انسان ذیابیطس جیسے موذی مرض سے محفوظ رہ سکتا ہے تحقیق
روزانہ 28 گرام دہی کھانے سے ذیابیطس کی بیماری پیدا ہونے کے خطرے کو تقریباً 20 فیصد تک کم کیا جاسکتا ہے، تحقیق
اگر آپ کو دہی کھانے کا شوق نہیں تو فوری طور پر اسے اپنی غذا کا حصہ بنا لیں کیوں کہ اس کا روزانہ کا استعمال آپ کو بچائے گا ذیابیطس جیسے موذی مرض سے ۔
ہارورڈ اسکول آف پبلک ہیلتھ میں کی جانے والی ایک تازہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دہی کا روازنہ استعمال آپ کو ذیابیطس کے خطرے سے محفوظ رکھ سکتا ہے۔ تحقیق کاروں نے دہی کو ایک صحت مند غذا قرار دیتے ہوئے کہا کہ روزانہ 28 گرام دہی کھانے سے ذیابیطس کی بیماری پیدا ہونے کے خطرے کو تقریباً 20 فیصد تک کم کیا جاسکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایک لاکھ 49 ہزار افراد کی طرز زندگی اور طبی تاریخ کے اعداد و شمار اور معلومات کی بنیاد پر یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو لوگ روزانہ باقاعدگی سے دہی کا استعمال کرتے ہیں ان افراد میں ذیابیطس کی دوسری قسم کے کم خطرے کا واضح تعلق نظر آیا ہے۔ تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ تحقیق میں زیادہ مقدار میں دہی کھانے کا ذیابیطس کے کم خطرے کے ساتھ گہرا تعلق ظاہر ہوا ہے۔
واضح رہے کہ دہی دودھ کی ایک خمیر شدہ شکل ہے جس میں صحت بخش بیکٹیریا کثیر تعداد میں موجود ہوتے ہیں جو جسم کو زہریلے اور خطرناک مواد سے پاک کرتے ہیں۔