رنبیر کپور کترینہ کیف کی والدہ کو منانے لندن جائیں گے
نئے سال کی تقریبات کیساتھ کترینہ کو اپنی دلہن بنانے کی پیشکش بھی کرینگے
بالی ووڈ اسٹار رنبیر کپور نے آئندہ برس گھوڑی چڑھنے کے لیے کترینہ کیف کی والدہ اور اپنی ساس کو منانے کا فیصلہ کرلیا ہے اور وہ لندن میں انھیں اس رشتے کے لیے راضی کرنے کی کوشش کریں گے۔
انڈین میڈیا کے مطابق رنبیر کپور اور کترینہ کیف نے 2015ء کو لندن میں خوش آمدید کہنے کی منصوبہ بندی کی ہے جہاں بالی وڈ باربی ڈول کی والدہ مقیم ہیں۔ رنبیر نئے سال کی تقریبات منانے کے ساتھ کترینہ کی والدہ سے بھی ملنے کے لیے جائیں گے۔ ان خصوصی چھٹیوں کا بنیادی مقصد رنبیر کپور کی جانب سے کترینہ کیف کو اپنی دلہن بنانے کے لیے اپنی ہونے والی ساس کے ساتھ شادی کی پیشکش رکھنا ہے۔
اگرچہ رنبیر کپور اور کترینہ کیف نے کبھی بھی اپنے تعلق کا اعتراف نہیں کیا ہے تاہم حالیہ عرصے میں آنے والی رپورٹس میں اندازہ لگایا جارہا ہے کہ 2015ء میں یہ دونوں زندگی بھر کے رشتے سے بندھ سکتے ہیں۔ اس سے پہلے بھی رنبیر اور کترینہ نے اسپین میں نجی تعطیلات منانے کے لیے رخ کیا تھا جس کی تصاویر سامنے آنے کے بعد دونوں نے خاموشی اختیار کرلی تھی۔