سندھ تاجر اتحاد نے کراچی میں 12 دسمبر کو تحریک انصاف کی احتجاج کی اپیل مسترد کردی
کراچی کے تاجر کسی صورت معیشت تباہ نہیں ہونے دیں گے اور ہمیں سیاسی معاملات میں نشانہ نہ بنایا جائے، جمیل پراچہ
سندھ تاجراتحاد نے شہر قائد میں 12دسمبر کو تحریک انصاف کی احتجاج کی اپیل مسترد کرتے ہوئے کاروبار معمول کے مطابق جاری رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔
سندھ تاجر اتحاد کے چیرمین جمیل پراچہ کا کہنا تھا کہ کراچی کے تاجر انتہائی گھمبیر صورتحال کا شکار رہے ہیں، مہنگائی، بدامنی اور لوڈ شیڈنگ کے سبب شہر میں تجارتی سرگرمیاں پہلے ہی 50 فیصد تک کم ہوچکی ہیں، ایسی صورتحال میں ملک کے اس تجارتی حب میں کاروبار کی بندش مزید معاشی نقصان کا سبب بنے گی ، اس لئےسندھ تاجر اتحاد 12 دسمبر کو کراچی میں ہڑتال اور مظاہروں کو مسترد کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے تاجر کسی صورت معیشت کو تباہ نہیں ہونے دیں گے اور تاجر برادری کو سیاسی معاملات میں نشانہ نہ بنایا جائے۔
واضح رہے کہ کراچی کے اہم تجارتی مراکز بولٹن مارکیٹ، کھارادر، میٹھا در، الیکٹرانکس مارکیٹ و دیگر بازاروں کی انجمنیں بھی احتجاج سے لاتعلقی کا اعلان کرچکی ہیں۔