ایکسپریس میڈیا گروپ کی مہم ’’آؤ پڑھاؤ‘‘ کیلئے راحت فتح علی کی آواز میں گایا گانا ریلیز
راحت فتح علی ٹائٹل سانگ 11 دسمبر کو ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں ’’نوبل پرائز‘‘ کی تقریب میں پیش کریں گے
ایکسپریس میڈیا گروپ کے زیراہتمام استاد کے اصل اوراہم مقام سے آگاہی اور تعلیم کے فروغ کے لیے شروع کی جانے والی مہم 'آؤ پڑھاؤ' کا ٹائٹل سانگ ''حرف جڑے حرف سے بن جائے الفاظ، الف سے کرنا ہوگا پڑھنے کا آغاز، بند کتابیں کھول دو، گُرکی باتیں بول دو، آؤ پڑھاؤ'' دنیا کے سب سے معتبرایوارڈ 'نوبل پرائز' کی تقریب میں پیش کیاجائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ کی ملک گیر مہم''آؤپڑھاؤ''کے لیے پاکستان کے بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکارراحت فتح علی خاں کی آواز میں گایا گیا گانا آؤ پڑھاؤ ریلیز کردیا گیا ہے جس میں نہ صرف بچوں کو پڑھنے لکھنے کی تلقین کی گئی ہے بلکہ ان لوگوں میں بھی دوسروں کو پڑھانے کا جذبہ ابھارنے کی کوشش کی گئی جو اعلیٰ تعلیم حاصل کرچکے ہیں، گیت کو راحت فتح علی خاں ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں ہونے والی نوبل پرائزکی تقریب میں 11دسمبر کو بھی پیش کریں گے، گانے کا میوزک اور شاعری دلوں میں اتر جانے والی ہے جوقوم کا درد سینے میں رکھنے والے ہر پاکستانی میں کچھ کر گزرنے کا شوق اور جذبہ پیدا کردیتی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ کی مہم آؤ پڑھاؤ کا بنیادی مقصد انفرادی سطح پر لوگوں میں تعلیم کا جذبہ پیدا کرنا اورتعلیم یافتہ لوگوں کو اس بات پر تیار کرنا ہے کہ وہ اگر ملک کے حالات تبدیل کرنا چاہتے ہیں تو جو کچھ انہوں نے پڑھا اورسیکھا ہے وہ دوسروں کو بھی پڑھائیں اور سکھائیں، جس سے معاشرے کی ترقی اور بہتری میں ان کا ایک مثبت کردار سامنے آئے گا اورہم بھی ایک تعلیم یافتہ قوم بن کر اقوام عالم کے سامنے آسکیں گے۔
''ایکسپریس'' کوخصوصی انٹرویودیتے ہوئے راحت فتح علی خاں نے کہاکہ مقصد نیک ہوتو اس کے نتائج بھی مثبت ہی ملتے ہیں۔ 'ایکسپریس میڈیا گروپ' کو استاد کے مقام سے آگاہی کی مہم 'آؤ پڑھاؤ' کا آغاز کرناتھا تواس کے لیے مجھے ایک گیت ریکارڈ کرنے کی پیشکش کی گئی، میں نے اس گیت کی شاعری پڑھی اوراس کے مقصدکو سمجھتے ہوئے ایک ایسا گیت ریکارڈ کیا جس کو سن کر مجھے خود بہت اطمینان محسوس ہوا۔
راحت فتح علی خان نے کہا کہ یہ اعزاز 'ایکسپریس میڈیاگروپ' اورمیرا ہی نہیں بلکہ پوری پاکستانی قوم کاہے، اس تقریب کو پوری دنیا میں اندازاً 900 ملین افراد دیکھیں گے۔ اس دن 'ایکسپریس میڈیا گروپ' کا پیغام پاکستان کی نمائندگی کرتا ہوا پوری دنیا تک پہنچ جائے گا۔ انہوں نےکہاکہ 'ایکسپریس میڈیا گروپ' بارش کاپہلا قطرہ بناہےاور مجھے امیدہے کہ اس مہم کے بعداستاد کے مرتبے سے آگاہی ہوگی اورانگلش میڈیم اسکولوں کی طرح گاؤں دیہات میں بھی تعلیم کا معیار بہتر ہوگا۔