پولیو وائرس بچوں کے بیرون ملک جانے پر پابندی لگ سکتی ہے ماہرین

جس دن والدین ایمونائزیشن کو اپنا حق سمجھ کر کھڑے ہو گئے اس دن بیماریوں کا خاتمہ کرنا آسان ہو جائے گا، ماہرین

امریکا میں ایسے بچے جن کی ویکسی نیشن نہ ہو اسکول نہیں جاسکتے، ڈاکٹر درناز۔ فوٹو: فائل

لاہور:
صوبائی ٹیکہ جات پروگرام برائے سندھ کی ڈپٹی پروگرام منیجرڈاکٹر دُرِ ناز جمال نے کہا ہے کہ پولیو پر قابو نہ پایاگیا تو مزید پابندیاں لگ سکتی ہیں اورشاید ہمیں اور ہمارے بچوں کو پھر دنیا میں کہیں بھی جانے کے لیے ویزا ہی نہ مل سکے۔


ٹیکہ جات مفت ہونے کے باوجود والدین بچوں کی ایمونائزیشن نہیں کراتے جو افسوس ناک ہے جس دن والدین ایمونائزیشن کو اپنا حق سمجھ کر کھڑے ہو گئے اس دن بیماریوں کا خاتمہ کرنا آسان ہو جائے گا،وہ یونیسیف اور صوبائی ٹیکہ جات پروگرام برائے سندھ کے تحت پریس کلب میں حفاظتی ٹیکہ جات کے حوالے سے منعقدہ پروگرام سے خطاب کر رہی تھیں، پروگرام سے ماہر امراض اطفا ل ڈاکٹر نواز ملاح نے بھی خطاب کیا۔

ڈاکٹر درِ ناز جمال نے کہا کہ جنوبی ایشیائی ممالک میں پاکستان پہلا ملک ہے جس نے سرکاری طور پر پی سی وی ٹین کو متعارف کرایا ہے، اکثر مائیں دو ٹیکے اکھٹے دیکھ کر انکار کردیتی ہیں حالانکہ پینٹا 5بیماریوں جبکہ پی سی وی 10بیشتر خطرناک بیماریوں سے بچاتا ہے ،اس لیے والد ین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کویہ ٹیکے ضرور لگوائیں کیونکہ بچوں کے لیے روٹین ایمونائزیشن بہت ضروری ہے، ڈاکٹرنواز ملاح نے کہا کہ امریکا میں ایسے بچے جن کی ویکسینیشن نہ ہو اسکول میں نہیں جاسکتے۔
Load Next Story