نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن اور سری لنکن آف اسپنرسینانایاکے کو بولنگ کی اجازت مل گئی
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے مشکوک بولنگ ایکشن کی زد میں آنے والے نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن اور سری لنکن آف اسپنر سچتھرا سینانایاکے کو بولنگ کی اجازت دے دی۔
آئی سی سی کے مطابق پابندی کے شکار دونوں بولروں نے ٹیسٹ کلئیر کرلیا ہے اور دونوں بولروں کے بازوؤں کا خم 15 ڈگری کے درمیان آچکا ہے جس کے بعد اب دونوں بولرز عالمی کرکٹ میں بولنگ کے لئے اہل ہوچکے ہیں۔ سری لنکن آف اسپنر سینانایاکے کو رواں سال جولائی میں مشکوک بولنگ ایکشن کے شبہہ کے باعث بولنگ کرانے سے روک دیا گیا تھا جب کہ نیوزی لینڈ کے پارٹ ٹائم آف اسپنر پرڈومسٹک میچ کے دوران مشکوک ایکشن رپورٹ ہونے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔