امریکا میں پالتو بلی نے مالکن کو 10 کروڑ ڈالر کا مالک بناڈالا
بلی کی سالانہ آمدنی رونالڈو، ہالی ووڈ اسٹار نکولس کڈمین، میٹ ڈیمن اور میتھیو میک کوناگھی سے بھی زیادہ ہے،برطانوی اخبار
KARACHI:
کسی نے سچ ہی کہا ہے کہ اللہ جب دیتا ہے تو چھپر پھاڑکر دیتا ہے ایسا ہی کچھ ہوا امریکا میں جہاں بلی نے اپنے مالک کو 10 کروڑ ڈالر کا نہ صرف مالک بنا دیا بلکہ سالانہ آمدنی میں ہالی ووڈ اسٹار نکولس کڈمین اور میٹ ڈیمن کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔
امریکی ریاست ایریزونا کی رہائشی خاتون ٹباتھا بنڈسن کی گرمپی کے نام سے شہرت پانے والی پالتو بلی نے اپنی خوبصورتی، چھوٹے قد اور دل کو چھو دینے والی حرکتوں سے انٹرینٹ پر لوگوں کا دل جیت لیا اور پھر تو جیسے بڈسن کی قسمت ہی کھل گئی ہو، بلی کی عمر صرف 2 سال 6 ماہ ہے اور اس نے اتنی چھوٹی عمر میں ہی اپنی مالکن کو 10 کروڑ ڈالر کا مالک بنادیا۔
اپنی شہرت کے پہلے سال گرمپی نے ایک کروڑ 90 لاکھ ڈالرکمائے لیکن وہ یہاں رکی نہیں اب وہ شہرت کی بلندیوں کی جانب سفر کرنے لگی اور اسے ایک ہالی ووڈ فلم میں کاسٹ کر لیا گیا، اس اسٹار بلی نے فلم 'گرمپی کیٹس ورسٹ کرسمس ایور' میں لیڈنگ کردار ادا کیا اور لوگوں کے دل جیت لیے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ گرمپی کی اس فلم نے شہرت کی بلندیوں کو چھو لیا جبھی تو اس فلم کا 15 زبانوں میں ترجمہ کیا گیا۔،گرمپی کی مقبولیت کا اندازہ اس سے لگائیں کہ یو ٹیوب پر ریلیز کی گئی اس کی ویڈیو کو ایک کروڑ 57 لاکھ لوگوں نے دیکھا۔
گرمپی کی مالکہ اور ویٹرس تباتھا بڈسن کا کہنا تھا کہ بلی اس کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں جس نے اس کی زندگی کو بدل کر رکھ دیا ہے اسی لیے تو گرمپی کے سوشل میڈیا پر آنے کے چند دنوں بعد ہی اس نے اپنی جاب کو خیرباد کہہ کر اس کی دیکھ بھال میں لگ گئی۔ اس کا کہنا تھا کہ بلی کے سوشل میڈیا پر آنے کے بعد سے اس کا فون کبھی بند نہیں ہوا اور گرمپی کو کسی نہ کسی تقریب کے لیے بک کر لیا جاتا ہے۔
ایک برطانوی اخبار کے مطابق گرمپی کی سالانہ آمدنی رئیل میڈرڈ کے اسٹار رونالڈو، ہالی ووڈ اسٹار نکولس کڈمین، میٹ ڈیمن اور میتھیو میک کوناگھی سے بھی زیادہ ہے جس نے لوگوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔