تحریک انصاف نے کراچی میں گڑ بڑ کی تو قانون بھی حرکت میں آئے گا وزیراعلیٰ سندھ
احتجاج سب کا آئینی حق ہے اور کراچی میں بھی تحریک انصاف کے جمہوری احتجاج میں مداخلت نہیں ہوگی،سید قائم علی شاہ
وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا ہےکہ کراچی میں تحریک انصاف کے جمہوری احتجاج میں مداخلت نہیں کی جائے گی لیکن اگر اس دوران کوئی گڑ بڑ کی گئی تو قانون بھی حرکت میں آئے گا۔
بھٹ شاہ میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ احتجاج سب کا آئینی حق ہے اور کراچی میں بھی تحریک انصاف کے جمہوری احتجاج میں مداخلت نہیں ہوگی، عمران خان نے 12 دسمبر کو آئین کے دائرے میں رہ کر احتجاج کیا تو ٹھیک ہے اوراگر کوئی گڑ بڑ کی تو پھر قانون بھی حرکت میں آئے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں رینجرز اورپولیس کو جدید اسلحے کی فراہمی کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں کیوں کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مقابلے میں دہشت گرد زیادہ جدید اسلحے سے لیس ہیں ۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ صوبے میں بلدیاتی انتخابات کرانے سے متعلق سپریم کورٹ نے جو وقت دیا ہے اس میں ان کا انعقاد کردیا جائے لیکن ابھی تک سندھ میں حلقہ بندیاں بھی نہیں ہوئی ہیں تاہم اس معاملے پر ماہر قانون سے مشورہ کیا جائے گا۔