بھارت میں پاکستانی فنکاروں کو مشکل کاسامنا نہیں علی عرفان
بھارت میں کام کرتے ہوئے پاکستانی فنکاروں کو کسی قسم کی مشکل کاسامنا نہیں کرنا پڑرہا، علی اور عرفان
پاکستان کے بین الاقوامی شہرت یافتہ مزاحیہ جوڑی علی حسن اور عرفان ملک جو گزشتہ دنوں بھارت کے دورے پر گئے تھے بھارت میں فلم ''ہیپی انیڈ پیپی سنگھ'' کی شوٹنگ کرکے پاکستان واپس پہنچ گئے۔
اس فلم کا بقیہ کام اس ماہ کے آخر یا آئندہ سال مکمل کیا جائے گا، مزاحیہ فلم میں بھارت کے نامور اداکار اوم پوری، راج پال، جونی لیور اور شکتی کپور نے کردار ادا کیے ہیں۔یہ ایک مکمل مزاحیہ فلم ہے جو عوام کو بھر پور تفریح فراہم کرے گی،یہ بات انھوں نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔
انھوں نے کہا بھارت کا دورہ بے حد کامیاب رہا۔ بھارت میں کام کرتے ہوئے پاکستانی فنکاروں کو کسی قسم کی مشکل کاسامنا نہیں کرنا پڑرہا ، دونوں ممالک کے فنکار ساتھ کام کرکے خوشی محسوس کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا وہ آرٹس کونسل کے سالانہ انتخابات میں خاص طور سے شرکت کے لیے پاکستان واپس آئیں ہیں۔