خود ختم ہو جائیں گے یا حکومت کوختم کردیں گے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی
حکومت کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ کےخلاف احتجاج کے لئے تیار ہو جائے، ایم کیوایم
ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے سیالکوٹ میں پارٹی کے ضلعی نائب صدر راؤ محمد انور کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت احتجاج کے لئے تیار ہو جائے ہم یا تو خود ختم ہو جائیں گے یا پھر حکومت کو ختم کر دیں گے۔
ایم کیو ایم کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سیالکوٹ میں راؤ محمد انور کے قتل کے بعد رابطہ کمیٹی کا ہنگامی تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں متحدہ کے ضلعی نائب صدر کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور باؤ محمد انور کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ اجلاس میں متفقہ قرار داد بھی منظور کی گئی کہ نواز حکومت کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ کےخلاف احتجاج کے لئے تیار ہو جائے، ہم صرف 100 دن کی ہڑتال کرنےوالےنہیں، ہم یا تو خود ختم ہوجائیں گے یاحکومت کوختم کردیں گے، عوام اور کارکنان کھانے پینےکی اشیاء ذخیرہ کرلیں۔ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے ہنگامی پریس کانفرنس کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سیالکوٹ میں ایم کیو ایم کے ضلعی نائب صدر راؤ محمد انور کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا جب کہ اس سے چند روز قبل لاہور میں ایم کیو ایم کے رہنما عامر بلوچ کی گاڑی پر فائرنگ کر کے ان کے ماموں کو قتل کر دیا گیا تھا۔