پاکستان کا دنیا کے خطرناک ممالک کی فہرست میں آٹھواں نمبر ہے امریکی رپورٹ

دنیا کے 10 خطرناک ممالک میں 9 اسلامی ملک شامل ہیں جس میں عراق پہلے،نائجیریا دوسرے اورصومالیہ تیسرے نمبر پر ہے

فہرست کوکسی بھی ملک میں ہونے والی دہشت گردی اور اس میں انسانی جانوں کے ضیاع کو مد نظر رکھتے ہوئے مرتب کیا جاتا ہے،امریکی تھنک ٹینک۔ فوٹو؛ فائل

امریکی تھنک ٹینک انٹیل سینٹر نے اپنی رپورٹ میں پاکستان کو دنیا کا آٹھواں خطرناک ترین ملک قرار دے دیا ہے۔


امریکی انٹیلی جنس اداروں کے لئے اعداد و شمار اکٹھا کرنے والے تھنک ٹینک انٹیل سینٹر نے دنیا کے خطرناک ترین ممالک کی فہرست جاری کی ہے ، کنٹری تھریٹ انڈیکس نامی اس فہرست کوکسی بھی ملک میں ہونے والی دہشت گردی اور اس میں انسانی جانوں کے ضیاع کو مد نظر رکھتے ہوئے مرتب کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق دنیا کا سب سے خطرناک ترین ممالک میں عراق سب سے آگے ہے جب کہ نائجیریا دوسرے، صومالیہ تیسرے اور افغانستان چوتھے نمبر پر ہے۔

کنٹری تھریٹ انڈیکس میں یمن کو پانچویں، شام کو چھٹے، لیبیا ساتویں ، پاکستان آٹھویں، مصر نویں اور کینیا کو دنیا کا دسواں خطرناک ترین ملک قرار دیا گیا ہے۔
Load Next Story