افراط زر کی شرح 88 فیصد تک گر گئی

ستمبر میں ایس پی آئی بیسڈ انفلیشن میں سالانہ بنیادوں پر 8.06 فیصد اور ہول سیل پرائس انڈیکس میں 7.82 فیصد اضافہ ہوا

افراط زر کی شرح میں کمی کے باعث شرح سود میں ایک بار پھر کمی کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔ فوٹو: فائل

پاکستان میں سی پی آئی کی بنیاد پر مرتب کردہ افراط زر کی شرح ستمبر کے دوران سال بہ سال8.8 فیصد رہ گئی۔

جو اگست میں 9.1 فیصد اور ستمبر 2011 میں 10.5 فیصد تھی، افراط زر کی شرح میں کمی کے باعث شرح سود میں ایک بار پھر کمی کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔ یاد رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان مانیٹری پالیسی بیان 5اکتوبر کو جاری کر رہا ہے، قبل ازیں اسٹیٹ بینک نے سود کی شرح میں ڈیڑھ فیصد کمی کر کے اسے10.5 فیصد کردیا تھا، اگر اس بار اسٹیٹ بینک نے پالیسی نرم کی تو ممکن ہے کہ بزنس کمیونٹی کا شرح سود 10 فیصد سے نیچے لانے کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو جائے۔


پاکستان بیورو شماریات (پی بی ایس) سے جاری رپورٹ کے مطابق ستمبر میں افراط زر بڑھنے کی رفتار گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابل 8.79 فیصد رہی جبکہ جولائی سے ستمبر کی مدت میں انفلیشن ریٹ 9.14 فیصد رہا جو گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 11.47 فیصدتھا۔ رپورٹ کے مطابق ماہانہ بنیادوں پر ستمبر میں افراط زر میں 0.8 فیصد اضافہ ہوا، یہ رفتار اگست میں 0.9 فیصد اور ستمبر 2011 میں ایک فیصد رہی تھی، گزشتہ ماہ نان فوڈ نان انرجی سی پی آئی (کوراین ایف این ای) میں 10.4 فیصد اضافہ جو اگست میں 10.8 فیصد اور ستمبر 2011 میں 10.6 فیصد تھا۔

ماہانہ بنیادوں پر کور این ایف این ای میں 0.4فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔ رپورٹ کے مطابق ستمبر میں ایس پی آئی بیسڈ انفلیشن میں سالانہ بنیادوں پر 8.06 فیصد اور ہول سیل پرائس انڈیکس میں 7.82 فیصد اضافہ ہوا جبکہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ایس پی آئی بیسڈ انفلیشن 7.96 اور ڈبلیوپی آئی کے مطابق افراط زر ریٹ7.59 فیصد رہا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں بالترتیب 10.68 اور 18.63 فیصد رہا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ستمبر 2011کے مقابل گزشتہ ماہ خوراک و مشروبات کی قیمتیں 2.5فیصد، تمباکو0.25فیصد، کپڑے اور جوتے 1.13 فیصد،ہائوسنگ پانی بجلی گیس وایندھن 1.29 فیصد، گھریلو آلات0.73 فیصد مہنگے ہوئے جبکہ صحت کے اخراجات 0.33 فیصد، ٹرانسپورٹ 1.39، کمیونی کیشن 0.01، تفریح وثقافت 0.37، تعلیم 0.39، ریسٹورنٹس وہوٹل0.12 فیصد اور متفرق اخراجات میں 0.28 فیصد اضافہ ہوا۔
Load Next Story